آئی ایس نے اردن کے پائلٹ کو زندہ جلا دیالیفٹیننٹ معاذ الکسابسہ کو دسمبر میں الرقہ کے علاقے میں یرغمال بنا لیا گیا تھا

بدھ 4 فروری 2015 08:50

لندن،عمان ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)دولتِ اسلامیہ کی جانب سے آ ن لائن شائع کی جانے والی ایک ویڈیو کے میں دکھایا گیا ہے کہ اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ جلا دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے پائلٹ معاذ الکسابسہ کو دولتِ اسلامیہ نے حراست میں لے رکھا تھا اور ان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم ویڈیو میں ایک لوہے کے پنجرے کو شعلوں میں لپٹا دیکھا جا سکتا ہے۔

لیفٹیننٹ معاذ الکسابسہ کو دسمبر میں الرقہ کے علاقے میں اس وقت دولتِ اسلامیہ نے حراست میں لے لیا تھا جب وہ دولتدولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکی قیادت میں جاری فضائی کارروائی میں شامل تھے اور ان کا جہاز تباہ ہو گیا تھا۔اردن نے ان کے رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے لیے بھی تیار ہو گیا تھا۔یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دولتِ اسلامیہ سے وابستہ ایک اکاوٴنٹ پر جاری کی گئی ہے۔