فوج کوہمیشہ سپورٹ کیالیکن مارشل لاء نہیں لگناچاہئے ،پرویزمشرف،سیاست میں آئی ایس آئی کاکوئی عمل دخل نہیں ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کوفوج کاساتھ دیناہوگا،اس وقت ملک میں نئے سیاسی اتحادکی ضرورت ہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 4 فروری 2015 09:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ فوج کوہمیشہ سپورٹ کیالیکن مارشل لاء نہیں لگناچاہئے ،سیاست میں آئی ایس آئی کاکوئی عمل دخل نہیں ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کوفوج کاساتھ دیناہوگا،اس وقت ملک میں نئے سیاسی اتحادکی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول حملے میں بھارت نہیں ملک کاہی کوئی جاسوس ہے ،بھارت افغانستان میں گیم کھیل رہاہے ،ہم نے بھارت کے ساتھ گیم نہیں کھیلی تومارے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کے لئے ریفارمزکی ضرورت ہے ،مستقبل میں پاکستان میں سیاسی لائنس بننے چاہئیں ،کیونکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے ملک کوکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جوبھی ہوایہ ایک ادارے کاکام نہیں ،آرمی ڈسپلن فورس ہے اورآرمی چیف جوچاہتے ہیں وہی ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدرنے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کوکنٹرول کیا،2007ء میں تحریک طالبان کوتباہ کردیا،کراچی پنجاب ،بلوچستان اورسوات میں امن وامان قائم کیا،لیکن 2008ء کے بعدحکومت اورفوج کی نرمی سے دہشتگردوں نے دوبارہ سراٹھایا۔

لال مسجدآپریشن صحیح فیصلہ تھاجس میں حکومت اورآرمی سب کی متفقہ رائے شامل تھی۔انہوں نے کہاکہ عمران خانکے جلسوں کے بعدلوگوں میں شعورآیالیکن ضروری نہیں کہ جلسوں میں آنے والے لوگ ان کوووٹ بھی دیں ۔شفاف انتخابات صرف فوج کی نگرانی میں ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :