سعودی عرب اور یو اے ای پا کستا ن میں دینی مدارس کوفنڈ دینے سے قبل حکومت سے اجازت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

سعودی عرب اور یو اے ای پا کستا ن میں دینی مدارس کوفنڈ دینے سے قبل حکومت سے اجازت لیں ، وزیر مملکت برائے تعلیم، دینی مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی بھی تعلیم دی جائے گی،محمد بلیغ الرحمان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اور ان دینی مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ سائنس ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کی بھی تعلیم دی جائے گی۔ سعودیہ اور یو اے ای سے جو فنڈ دینی مدارس کو دیئے جا رہے ہیں ان کے لئے پہلے ان ممالک کو حکومت سے اجازت لینا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام قراقلم ڈویلپمنٹ کانفرنس کے بعد خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید سیلبس کے حوالے سے دینی مدارس میں اقدام کئے جا رہے ہیں اور تقریباً 100 مدارس میں پرائمری ٹیچرز کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کے دینی مدارس ہیں ان کو دوسرے ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرح ترقی دی جائے گی۔

04-02-2015 :تاریخ اشاعت