تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ایک بڑی سیاسی وکٹ گرادی،پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا بیرسٹر سلطان سے رابطہ ،پارٹی میں شمولیت کی دعوت،بیرسٹر سلطان 5 فروری کو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،بیرسٹر سلطان کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر اور کور کمیٹی کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ

بدھ 4 فروری 2015 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان سے رابطہ کیا ہے اور ان کو باقاعدہ طو رپر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نے بیرسٹر سلطان سے رابطہ کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت اور انہیں اہم فیصلوں سے آگاہ کیا ۔سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان 5 فروری کو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔اس موقع پرتحریک انصاف کی طرف سے بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر کے صدر بنائے جانے کا امکان ہے اور بیرسٹر سلطان کو کور کمیٹی کا رکن بنائے جانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔