کور کمانڈر زکانفرنس کا ملک بھر میں دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کے عزم کااظہار ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت اجلاس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ

بدھ 4 فروری 2015 08:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء) کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک بھر میں دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو کور ہیڈکوارٹر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے ملک کی اندورنی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا ۔ اجلاس میں خاص طور پر قومی ایکشن پلان پر انتہائی موثر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اوراس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی مانیٹرنگ کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :