بوم بوم آفرید ی منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے سے چند قدم دور رہ گئے

منگل 3 فروری 2015 08:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء )قومی ٹیم کے مایہ نا ز آل راؤنڈر شاہد آفرید ی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر نے سے محض چند قدم کے فاصلے پر رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بو م بوم آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں اپنے 400میچز مکمل کر نے کے لیے مزید 9میچز ، 8000رنز مکمل کر نے کے 63رنز ،400وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 8شکار اور 350چھکے مکمل کرنے کے لیے مزید 5مرتبہ گیند کو باؤنڈری پار پہنچا نا باقی ہے اور اگر وہ یہ تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان تمام ریکارڈ کا ٹوٹنا نہایت مشکل ہو جا ئے گا۔

فی الوقت شاہد آفریدی 391ایک روزہ میچز میں 23.62کی اوسط سے 7937رنز بنا چکے ہیں جس میں 6سنچریاں اور 39نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ باؤلنگ میں انہوں نے 33.91کی اوسط سے 392شکار کر رکھے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ وہ ون ڈے کیریئر میں 345مرتبہ گیند باؤنڈری پار پہنچا چکے ہیں ۔اگر قومی ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کا سیمی فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ آفریدی کے کیریئر کا 400واں میچ بن جائے گا