پنجاب حکومت کا مدارس میں زیر تعلیم 500 غیر ملکی طلباء کو ڈی پورٹ کر نے کا فیصلہ

منگل 3 فروری 2015 08:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)حکومت پنجاب نے مختلف مدارس میں زیر تعلیم 500 غیر ملکی طلباء و طالبات کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان طلبہ کو ویزا کی میعاد پورا ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان طلبہ کو سکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ 28 جنوری کو یہاں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں اعلیٰ پولیس افسران‘ وزارت خارجہ کے نمائندوں اور دیگر حکام نے شرکت کی تھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل اڈیالہ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا اور پنجاب حکومت ان کے ڈی پورٹیشن یا ان کے ویزے کے اجراء کے اخراجات برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :