چنیو ٹ،ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے چھ ماہ کے بچے کو پاؤں میں روند کر قتل کردیا

منگل 3 فروری 2015 08:53

چنیو ٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے چھ ماہ کے بچے کو پاؤں میں روند کر قتل کردیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع بوٹی والا کے رہائشی نوراکبر کی بیوی امبرین تین ماہ سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی جیسے منانے کے لیے نوراکبر آج اپنے سسرال گیا اور بیوی کی منت سماجت کرنے لگا دوران منت سماجت نوراکبر نے اپنا چھ ماہ کا بیٹامحمد عثمان اُٹھا کر گودمیں بیٹھا لیا اور اسے پیا ر کرنے لگا جب مسلسل دو گھنٹے منت سماجت کے بعد بیوی نہ مانی تو نوراکبر اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو لیکر بھاگ گیا جس کے پیچھے اس کے سالے اور بیوی امبرین بھی بھاگی نوراکبر نے گاؤں کی گلی میں جاکر بیٹے کو زمین پر پٹخا اور اوپر سے ٹانگیں مارنی شروع کردی جس سے بچہ چیختا ہوا موقع پر ہی دم توڑ گیا نوراکبر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نوراکبر کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ نمبری51درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :