انسداددہشتگردی فورس کے قیام میں دوسرے صوبوں کی مددکوتیارہیں،شہبازشریف ، فورس میں میرٹ پربھرتیاں کی جائیں گی،صحت اورتعلیم کے ساتھ ساتھ تعمیراتی منصوبے بھی وقت کی اہم ضرورت ہے،سرکاری ٹی وی کوانٹرویو

منگل 3 فروری 2015 08:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ انسداددہشتگردی فورس کے قیام میں دوسرے صوبوں کی مددکوتیارہیں ،انسداددہشتگردی فورس میں میرٹ پربھرتیاں کی جائیں گی،صحت اورتعلیم کے ساتھ ساتھ تعمیراتی منصوبے بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ترقی اورخوشحالی کاانحصاردہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے بے روزگاری اورغربت کوبھی ختم کرناہوگا،معاشرے میں ہیجانی کیفیت پیداکرنے والوں کونہیں چھوڑیں گے ،اچھے اوربرے طالبان کی کوئی تفریق نہیں ہے ،تمام دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انسداددہشتگردی فورس کوخصوصی تربیت دی گئی ہے ،فورس کوجدیداسلحے سے لیس کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم اورسیاحتی شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ،سکول ،کالجزاوریونیورسٹیزمیں طلباء کولاکھوں لیپ ٹاپ دیئے ہیں ،مدارس کوبھی لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ناقدین جومرضی کہتے رہیں ہم اپنے ترقیاتی کام جاری رکھیں گے