کوئی وعدہ نہیں کیا،لوڈشیڈنگ 2سے 3سال تک جاری رہے گی،خواجہ آصف،عمران خان کی پارٹی ہی نہیں شوکت خانم کیلئے عطیات میں بھی بدعنوانیاں ہوئی ہیں ،ثبوت پیش کریں گے،وفاقی وزیر پانی و بجلی

منگل 3 فروری 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ کوئی وعدہ نہیں کیا،لوڈشیڈنگ 2سے 3سال تک جاری رہے گی، عمران خان کی پارٹی ہی نہیں شوکت خانم کے لئے عطیات میں بھی بدعنوانیاں ہوئی ہیں ،ثبوت پیش کریں گے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے دوراقتدارمیں بجلی کے بحران پرقابوپالیں گے ،2018ء میں عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی نہیں شوکت خانم کیلئے عطیات میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں ،عمران خان نے ساڑھے تین ملین ڈالر سرمایہ کاری مسقط میں کی ہے ۔عمران خان اپنی سیاسی جماعت اورہسپتال کوآمرکی طرح چلارہے ہیں ۔عمران خان کی بدعنوانیوں کوثبوت کے ساتھ پیش کروں گا،مجھ پرتوانہوں نے دعویٰ کیالیکن عدالت میں ثبوت پیش نہیں کئے ،خان صاحب میرے الزامات پرعدالت میں جائیں عدالت میں ثبوت پیش کروں گا