قومی اسمبلی،اے این پی کے حاجی غلام بلور کا فرانسیسی جریدے کے مالک کوقتل کرنے والے کو2لاکھ ڈالردینے کااعلان حضورکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ،حاجی عدیل ،جریدے پرحملہ کرنیوالے 3حملہ آوروں کو1لاکھ ڈالردینے کابھی اعلان

منگل 3 فروری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)قومی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماحاجی غلام بلورنے فرانسیسی جریدے کے مالک کوقتل کرنے والے کو2لاکھ ڈالردینے کااعلان کردیا،حاجی عدیل نے کہاکہ حضورکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ،جریدے پرحملہ کرنے والے 3حملہ آوروں کو1لاکھ ڈالردینے کابھی اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

پیرکی شام قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررکن قومی اسمبلی حاجی غلام بلورنے فرانسیسی جریدے چارلی ہینڈوکی گستاخی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی صورت گستاخی رسول برداشت نہیں کرسکتے اڑھائی سال قبل اپنے دورحکومت میں گستاخی کرنے والے کے قتل کیلئے ایک لاکھ ڈالرکااعلان کیاتھاخودمیری جماعت نے مخالفت ہوگئی تھی لیکن اپنے ایمان پرسودے بازی نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہاکہ جن تین حملہ آوروں نے اس جریدے پرحملہ کیااورشہادت پائی انہیں ایک لاکھ ڈالردینے کااعلان کرتاہوں ،حکومت کاکام ہے کہ ان لوگوں کاسراغ لگائے تاکہ ان کے لواحقین تک رقم پہنچائی جائے جبکہ جوشخص چارلی ہیڈرجریدے کے مالک کوقتل کریگااس کودولاکھ ڈالرکاانعام دینے کااعلان کرتاہوں۔