بنگلہ دیشی بورڈ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمو ں کے دورہ پاکستان کیلئے بال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور حکومت کے کورٹ میں ڈال دی،ویمن اور اکیڈمی کی ٹیموں کو فورا پاکستان بھیجا جا سکتا ہے ، بنگلہ دیشی بورڈ ،ریوینیو کے حوالے سے کئی آپشن زیر غور ہیں بورڈ کسی صورت پاکستان ٹیم کے دورے کی منسوخی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، پی سی بی ذرائع

پیر 2 فروری 2015 08:15

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمو ں کے دورہ پاکستان کیلئے بال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپریل مئی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے جس کیلئے پی سی بی نے سیریز کیریونیو میں 50 فیصد حصے اور بنگلہ دیش کی اے اور انڈر 19 ٹیموں کی پاکستان آمد کی شرائط رکھی ہیں تاہم بنگلا دیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی پاکستان آمد کا معاملہ آئی سی سی اور حکومت کا ہے اگر سیکورٹی کلیئرنس کے بعد اجازت ملی تو ٹیمیں بھیجنے کیلئے تیار ہیں تاہم ویمن اور اکیڈمی کی ٹیموں کو فورا پاکستان بھیجا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریوینیو کے حوالے سے کئی آپشن زیر غور ہیں بورڈ کسی صورت پاکستان ٹیم کے دورے کی منسوخی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :