اسلام آباد ،عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے

پیر 2 فروری 2015 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء) عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔کشمیریوں کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنانے اور جائز حقوق، نیاکشمیر دینے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف آزاد کشمیر کا اہم جنرل ورکرزا جلاس تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو۔

اجلاس کی صدارت چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انورنے کی ۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے کارکنان،عہدیداران ،رہنماوں کے علاوہ ،ویمن ونگ،یوتھ ونگ اور آئی۔ایس۔ایف کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انور،قاضی اسرائیل،سکندربیگ،خورشید احمد عباسی،سرداربابر،آسیہ رفیق،عباس رضا،ملک توقیر،زائدعباسی،راجہ شجاعت، راجہ منصور،شازیہ کیانی ، لطف الرحمان ،سردار شفیق،میجررفیق اعوان،راجہ بابر محمود ،میاں شہزاد،راجہ تجمل،راجہ سجاد،راجہ طلعت فیروز،عامر جمیل، عقیل اصغر،شائد محمود،عروج فاطمہ،خرم شہزاد،طارق میر،ارشاد مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی تنظیمیں تحلیل ہو چکی۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کو تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی واحد تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔

تقریب میں ملک بھر سے کشمیری شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔کشمیریوں کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے ۔جائز حقوق، نیاکشمیر دینگے۔آزاد کشمیر میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں جو بھی آئے غیر مشروط شامل ہو گا۔جو پالیسی پاکستان میں تھی وہی کشمیر میں رکھیں گے۔آزاد کشمیر میں بھی نوجوان امیدوں کا مرکز 30 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینگے۔

آزادکشمیر میں کرپشن،بدعنوانی،برادری ازم سے کھلی جنگ ہو گی آئندہ آزادکشمیر میں حکومت ہم بنائیں گے۔تحریک انصاف کے کارکن فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت یقینی بنائیں۔ عمران خان کہہ چکے کشمیر کشمیریوں کا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماوں نے کہاکہ قیادت کا فیصلہ منظور ہے۔ کشمیری عمران خان کو مسیحا تحریک انصاف کو نجا ت دھندہ سمجھتے ہیں۔