سندھ حکومت اور کاشتکاروں کے مذاکرات، گنے کی نئی قیمت پر اتفاق،نئی قیمت کا انکشاف سپریم کورٹ کو رواں ہفتے جواب میں کیا جائے گا،ذرائع

پیر 2 فروری 2015 08:21

کراچی/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)سندھ حکومت نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کا جواب تیار کر لیا رواں ہفتے کے اختتام پر یہ جواب سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سندھ حکومت نے فی من گنے کی قیمت 170 روپے‘ جبکہ کاشتکار چاہتے ہیں کہ یہ قیمت 182 روپے فی من کی جائے۔ تاہم حکومت نے کاشتکاروں‘ شوگرملز مالکان سے مذاکرات کئے ہیں اور نئی قیمت طے کی ہے جس کا انکشاف وہ سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں کریں گے۔ سپریم کورٹ اس حوالے سے کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک پہلے ہی ملتوی کر چکی ہے اور جواب طلب کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :