راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ‘ 3 بچوں سمیت خاندان کا سربراہ جاں بحق بیوی کی حالت تشویشناک

پیر 2 فروری 2015 08:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)راولپنڈی کی گنجان ترین آبادی پیپلزکالونی میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی دھماکے اور آگ کے نتیجے میں 46 سالہ محمد اشفاق اسکے دو بیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق‘ جبکہ اہلیہ 40 سالہ حسنہ بی بی کو طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122 نے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب ساڑھے آٹھ بجے حسنہ بی بی اپنے بچوں کے لئے ناشتہ بنانے کے لئے جاگی گیس لیکج کے باعث کمرے میں بھر جانے والی گیس کا اندازہ نہ ہو سکا ماچس جلانے کے نتیجے میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث تین بچے 17 سالہ وقار اشفاق‘ 15 محسن اشفاق اور 8 سالہ حنا موقع پر ہی دم توڑ گئے اہل محلہ اور ریسکیو 1122 کے کارکنوں نے محمد اشفاق اور اس کی اہلیہ حسنہ بی بی کو طبی امداد کے لئے ہولی فیملی منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد اشفاق بھی دم تور گیا جاں بحق ہونے والے تینوں بہن بھائیوں اور محمد اشفاق کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ڈاکٹروں کے مطابق حسنہ بی بی کی حالت بھی تشویش ناک ہے جس کی جان بچانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :