روسی اور امریکی شہریوں نے غبارے پربحرالکاہل عبورکرکے نیاعالمی ریکارڈ بناڈالا

پیر 2 فروری 2015 08:50

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)روسی اور امریکی شہریوں کی جوڑی نے گیس کے غبارے میں تقریبا 7 ہزار میل کا سفر طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ ریکارڈ بر اعظم ایشیاء سے بر اعظم شمالی امریکہ تک بحرالکاہل عبور کر کے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اور روسی شہری نے ‘ٹْو ایگلز’ نامی غبارے میں اپنے سفر کا آغازجاپان سے کیا تھا اور ان کا ارادہ کینیڈا یا امریکا میں اترنا تھا لیکن خراب موسم کے باعث سے انہیں میکسیکو میں اترنا پڑا۔ غبارہ 7 فٹ طویل، 5 فٹ چوڑا اور 5 فٹ اونچا تھا۔امریکی وروسی ہوابازوں نے غبارے کی مدد سے تقریبا 7 ہزار میل کا فاصلہ طے کیاجو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔