مصر کو شدت پسندوں کیخلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہے‘صدر عبدالفتاح السیسی،شدت پسندی نہ صرف مصر کے لیے بلکہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ بن چکی ہے‘ بیان

پیر 2 فروری 2015 08:33

قاہر ہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کو شدت پسندوں کے خلاف ایک مشکل اور طویل جنگ کا سامنا ہے۔مصر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بیان میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف یہ لڑائی مشکل اور طویل ہو گی۔شدت پسندی نہ صرف مصر کے لیے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

انھوں نے کہا ’شدت پسندوں کے خلاف یہ لڑائی طویل ہو گی کیونکہ مصر کے سپاہی اور پولیس اہل کار آپ کے اور اس ملک کے بیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

‘سنہ 2011 میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد جزیرہ نما سینا مسلسل لاقانونیت کا شکار ہے اور شدت پسندوں نے اسلام پسند رہنما محمد مرسی کی سنہ 2013 میں معزولی کے بعد ان حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔عبدالفتاح السیسی کے مطابق مصر کے سپاہی اور پولیس نہ صرف اپنے ملک کی خاطر بلکہ پورے خطے کی خاطر اس لڑاکی کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ جزیرہ نما سینا کے علاقے میں پولیس اور فوجی اہداف پر جمعرات کو شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔سینا کے ایک عسکریت پسند گروہ نے دولت اسلامیہ کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :