بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

مزید کھیلوں کی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-01
تاریخ اشاعت: 2015-02-01
تاریخ اشاعت: 2015-02-01
تاریخ اشاعت: 2015-02-01
تاریخ اشاعت: 2015-02-01
تاریخ اشاعت: 2015-02-01
-

لاہور

تلاش کیجئے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اپریل میں متوقع باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ۔پاکستان نے 2011ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور اب بنگلہ دیش کو پاکستان میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلنے آنا ہے۔ تاہم وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکا رہیں۔دوسری جانب پاکستان بھی متحدہ عرب امارات میں اس سیریز کی میزبانی میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ بنگلہ دیش کی کم رینکنگ کی وجہ سے یہ میزبانی زیادہ منافع بخش ثابت نہیں ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز بنگلہ دیش میں ہی کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز سے ملنے والے منافع میں سے پاکستان کو بھی حصہ دے۔جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی ہے۔

01-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان