سینیٹ انتخابات ، پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا کے مقامی رہنماؤں، کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

اتوار 1 فروری 2015 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا سینیٹ کے انتخابات میں صرف مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے اور اس کیلئے ان سے درخواستیں طلب کی جائیں گی،مقامی رہنماؤں کو ٹکٹ دینے کی تجویز جہانگیر ترین نے دی جس پر تمام رہنماؤں نے اتفاق کیا ۔