سعودی عرب میں جینیاتی عدم مطابقت کے باعث اٹھارہ لاکھ شادیاں نہ ہو سکیں

اتوار 1 فروری 2015 09:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء)سعودی عرب میں جینیاتی عدم مطابقت کے باعث اٹھارہ لاکھ شادیاں نہ ہو سکیں۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو بعد از شادی ممکنہ جسمانی پیچیدگیوں اور بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ان کی اولادوں کے کسی بڑے عارضے سے تحفظ دینے کے لیے دلہا اور دلہن کے شادی سے قبل طبی معائنوں کا نظام وضع کر رکھا ہے۔

اس حفظ ماتقدم کے اصول کے تحت کیے گئے حکومتی بندو بست کے بدولت اٹھارہ لاکھ امکانی جوڑوں نے باہم شادی کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اپنے لیے کوئی نیا بر تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم ان فیصلوں کے نتیجے میں لاکھوں ہونے والے بچوں کو مہلک امراض سے بچا لیا گیا ہے۔وزارت صحت میں 2004ء سے شروع کیے گئے منصوبے کا ایک مقصد وزارت صحت کے وسائل کا بہتر استعمال کرنا بھی ہے تاکہ بعد ازاں پیدا ہونے والے پیچیدہ امراض اور مسائل پر وسائل ضائع ہونے سے بچانے کی پہلے سے پیش بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کی گیارہ برسوں پر مشتمل ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر تیس لاکھ لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی شادی سے قبل منگیتر کے ساتھ جینیاتی مطابقت کا پتہ چلانے کے لیے رجوع کیا تاکہ جینیاتی عوارض کی تصدیق کے باعث وہ شادی سے پہلے ہی طبی مشورہ حاصل کر سکیں اور بعد ازاں اپنے یا اپنی منگیتر سے شادی کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں۔

وزارت صحت کے اس شعبے کے تحت ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کے علاوہ ایچ آئی وی کے جرثوموں کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے طبی رپورٹ تیار کر کے امکانی جوڑوں کو دیتا ہے۔ تاکہ وہ مستقبل میں اپنے بچوں میں خوفناک بیماریوں کے منتقل ہونے بے خوف ہو جائیں۔وزارت صحت میں اس شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سعید نے بتایا اس شعبے کی مدد سے نئے سعودی خاندانوں کی آئندہ برسوں میں صحت و تندرستی یقینی بنانے کے علاوہ انہیں اور حکومت کو اضافی مالی بوجھ سے بچانا مقصود ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تھیلسمیا کے ایک مریض پر سالانہ ایک لاکھ سعودی ریال خرچ ہوتے ہیں۔ جبکہ ایچ آئی وی کے جرثوموں کے حوالے سے تشخیص کیے جانے والے ایک مریض پر سالانہ ایک لاکھ سعودی ریال سے پانچ لاکھ سعودی ریال خرچ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :