پورے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر حال میں جیتنا ہے ،آرمی چیف کے ساتھ جلد کراچی جاؤں گا ،نواز شریف،جب قوم متحد ہو تو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا مشکل نہیں،ایلیٹ فورس کا ہر نوجوان قابل فخر ہے ،ان کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا جائیگا، ہرصوبے میں انسداد دہشت گردی فورس بنائی جائے گی ،سانحہ شکار پور سے پوری قوم سوگوار میں ہے، دہشت گردی کو چیلنج سمجھتے ہیں، بجلی گیس بحران اپنے دور میں ختم کریں گے لیکن اس کے لئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دے سکتا ،وزیر اعظم کا ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ کی منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 1 فروری 2015 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پورے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر حال میں جیتنا ہے ،آرمی چیف کے ساتھ جلد کراچی جاؤں گا ،ایلیٹ فورس کا ہر نوجوان قابل فخر ہے ،ان کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا جائیگا، ہرصوبے میں انسداد دہشت گردی فورس بنائی جائے گی ،سانحہ شکار پور سے پوری قوم سوگوار میں ہے، دہشت گردی کو چیلنج سمجھتے ہیں، بجلی اور گیس کا بحران اپنے دور میں ختم کریں گے لیکن اس کے لئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دے سکتا ،ہمارے پچھلے دور میں ایسے مسائل نہیں تھے جیسے آج ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سکول میں پاسنگ آؤٹ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب انسداد دہشت گردی فورس کے دستے کے نام ہے ۔تقریب میں شرکت میرے لئے اطمینان کا باعث ہے۔دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلی تربیت یافتہ فورس کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ کے اہلکار اپنا فرض غیر جانبداری سے ادا کریں اورکوئی بھی مجرم آپ کی گرفت سے بچنا نہیں چاہیے ، فوری کو دی جانے والی تربیت کا معیار بہت بلند ہے،انہوں نے کہا کہ فورس کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا جائیگا،۔

1997 ء میں ایلیٹ فورس کی بنیاد رکھی تھی ،ایلیٹ فورس کا ہر نوجوان قابل فخر ہے،ان کوجدید خطوط پر تربیت دی جارہی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا ان کا شکر گزار ہوں،بہت جلد میں اور آرمی چیف کراچی جائیں گے اور پورے ملک کو دہشت گردی کے سے پاک کریں گے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،عوام کی حفاظت اور امن وامان پہلی ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور تمام ادارے متفق ہیں،پاکستان کو دہشت گردی کے بڑے چیلنجز کا سامناہے ،دہشت گردی کی جنگ ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے ،ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائیگا ،یہ ہماری بقاء اور ترقی کا مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مجرم آپ کی گرفت سے بچنا نہیں چاہیے،دہشت گردی کی جنگ ہماری پوری قوم کی جنگ ہے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ شکار پر پوری قوم سوگوار میں ہے،ان کا کہنا تھا ہمارے لئے توانائی بحران چیلنج ہے ،لوڈشیڈنگ بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں اور جلد اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پچھلے دور میں ایسے مسائل نہیں تھے جیسے آج ہیں ،دہشت گردی کا خاتمہ چیلنج سمجھتے ہیں ،بجلی اور گیس کا بحران بھی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے اور اس بحران کو انشاء اللہ جلد ختم کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نے ہمارے دلوں کو زیادہ مضبوط اور پرعزم کر دیا ہے،ہر صوبے میں فورس بنائی جائے گی اور تمام صوبوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے خاتمے تک پاکستان کے تمام مسائل حل کر دیں گے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وقت درکار ہے اورجب قوم متحد ہو تو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا مشکل نہیں۔