نارائن کی جگہ نکیتا ملر ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل، آئی سی سی نے منظوری دیدی ،غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کی اجازت دے دی گئی ہے، آئی سی سی

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:32

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)نارائن کی جگہ نکیتا ملر ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل، آئی سی سی نے منظوری دیدی آئی سی سی نے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کی جگہ نکیتا ملر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ کپ 2015 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہو گا۔نارائن رواں ہفتے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنا ایکشن درست کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے نارائن کی دستبرداری کے بعد نکیتا ملر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کی آئی سی سی نے منظوری دے دی۔اآئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کی اجازت دے دی گئی ہے۔32 سالہ ملر اب تک 45 ایک روزہ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اسے جنوبی افریقہ، پاکستان، انڈیا کے چیلنج کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور زمبابوے جیسی ٹیموں کا سامنا بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :