پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہین کیویز سے ٹکرانے کے لئے تیار،پاکستان اور نیوزی لینڈ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

مزید کھیلوں کی خبریں

تلاش کیجئے

پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہین کیویز سے ٹکرانے کے لئے تیار،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کوحتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے،مقامی ٹیموں سے 2 پریکٹس میچوں میں شکست سے مصباح الیون کا اعتماد متاثرہوا،سری لنکا کیخلاف سیریز 4-2 سے جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کا مورال بلند ہے،پاکستان اورنیوزی لینڈ حال ہی میں یواے ای میں سیریز کھیل چکے ہیں، کیویزٹیسٹ اورٹی 20 سیریز برابرکرنے کے بعد ون ڈے سیریز میں 3-2سے فتحیاب ہوئے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلاایک روزہ معرکہ آج ویلنگٹن میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دومیچوں کی سیریز کا پہلاایک روزہ معرکہ آج ویلنگٹن میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کیلئے ورلڈکپ کمبی نیشن کوحتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع ہے۔

مقامی ٹیموں سے دو پریکٹس میچوں میں شکست سے مصباح الیون کا اعتماد متاثرہواہے۔ جنیدخان اور سعید اجمل کی غیر موجودگی میں پاکستان کا ناتجربہ کار بولنگ اٹیک معمولی نظرآرہاہے۔ جو غیر معروف بیٹسمینوں کے خلاف بھی 314 اور 268 رنز کا دفاع نہیں کرسکا۔ لیکن بیٹنگ کی صورتحال بھی زیادہ خوشگوار نہیں۔دونوں پریکٹس میچوں میں محمد حفیظ، یونس خان اور شاہد آفریدی سمیت سینئر بیٹسمین ناکام رہے۔ اورکپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کے علاوہ آل راوٴنڈر بلاول بھٹی ہی مقامی بولرز کیخلاف اسکور کرسکے۔

2 روز کی کڑی پریکٹس کے بعد کوچ وقاریونس کو بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدہے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز 4-2 سے جیت کر میزبان نیوزی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

31-01-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان