ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا مستعفی ہونے کافیصلہ،پیرکواستعفیٰ سپیکرکے حوالے کریں گے،ڈپٹی اسپیکر کا استعفیٰ موصول،جلد معاملے کو حل کر لیا جائے گا ،سینئر صوبائی وزیر

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا،پیرکواستعفیٰ سپیکرکے حوالے کریں گے ،ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجوکاکہناہے کہ وہ نجی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں ،عبدالقدوس بزنجوپیرکے روزاپنااستعفیٰ سپیکرکے حوالے کریں گے۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ مجھے موصول ہوگیا ہے جلد ہی اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”خبر رساں ادارے“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے مجھے اپنا استعفیٰ ارسال کیا ہے ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں چونکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہماری اہم اتحادی ہے اور میر عبدالقدوس بزنجو کیساتھ بھی ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں تو ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وزراء و ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ڈپٹی اسپیکر کے اس استعفے کا اس سے ہر گز تعلق نہیں تحفظات کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ مخلوط حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھے اور ملکر صوبے کے مسائل کا حل تلاش کریں ۔

متعلقہ عنوان :