اقوام متحدہ نے تین پاکستانی این جی اوز بارے بھارت کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے مطالبے پر ان کے درجہ بارے تادیبی کارروائی ملتوی کردی

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) اقوام متحدہ نے تین پاکستانی این جی اوز کے بارے بھارت کی جانب سے ان کی فنڈز اور آپریشنل کارروائیوں کے حوالے سے معلومات دینے کامطالبہ کرنے پر انہیں درجہ دینے پر تادبیبی کارروائی ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ سے پاکستان کی مظفر آباد غربت مکاؤ پروگرام کی فنڈنگ اور تنظیم کی نوعیت کے علاوہ دیگر دو این جی اوز کے فنڈز کے حصول کے ذرائع اور ان فنڈز کو استعمال بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث اقوام متحدہ کی غیر حکومتی تنظیموں کی کمیٹی نے تنظیموں کی درجہ بارے تادیبی کارروائی ملتوی کردی۔

دریں اثناء پاکستان نے بھی بھارتی مڈ ڈے میل پروگرام‘ مارتھانیم ٹرسٹ سمیت آٹھ این جی اوز کے فنڈز اور ان کے استعمال بارے اقوام متحدہ سے وضاحت طلب کی ہے۔ جس کے بعد زاقوام متحدہ کی غیر حکومتی کمیٹی نے مجموعی طور پر کہا کہ این جی اوز کو درجہ دینے بارے تادیبی کارروائی روک دی ہے۔

متعلقہ عنوان :