راولپنڈ ی ، انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدا لت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران استغا ثہ کے تین گو اہو ں کے بیا ن قلمبند کر لئے ،بیا ن قلمبند کروانے والو ں میں ایس ایس پی آ پر یشن یٰسین فاروق ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایف آ ئی اے فر انزک لیب نعما ن اشرف اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آ ئی اے اینالسٹ قمر زمان شا مل تھے

جمعہ 30 جنوری 2015 08:33

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈ ی ڈویژ ن کی خصو صی عدا لت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سما عت کے دوران استغا ثہ کے تین گو اہو ں کے بیا ن قلمبند کر لئے بیا ن قلمبند کروانے والو ں میں 27دسمبر 2007کو لیا قت با غ میں بے نظیر بھٹو کے جلسہ کی بیرونی سیکورٹی انتظا ما ت پر ما مورایس ایس پی آ پر یشن یسین فاروق ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایف آ ئی اے فر انزک لیب نعما ن اشرف اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایف آ ئی اے اینالسٹ قمر زمان شا مل تھے استغا ثہ کے گواہ ایس ایس پی آ پر یشن یسین فاروق نے اپنے بیا ن میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کے جلسہ کی سیکورٹی کیلئے سیکورٹی کے انتظا ما ت فول پروف تھے1371اہلکار وں کو ڈیوٹی پر ما مو ر کیا گیا تھا لیا قت باغ کے اردگرد کی تما م عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ ان عما رتوں کی لیا قت باغ کی جا نب کھلنے والی تمام کھڑ کیوں کو بند رکھا گیا جلسہ سے قبل دھما کہ خیز مواد چیک کر نے والے آ لات کی مدد سے سو ئیپنگ کی گئی بے نظیر بھٹو کے خطا ب کیلئے بلٹ پروف روسٹرم مو جو د تھا جبکہ بے نظیر بھٹو نے جہاں سے خطا ب کر نا تھا اس جگہ سے پبلک تک فا صلہ کے در میان بفرزون قا ئم کیا گیا تھا سیکورٹی انتظا ما ت کیلئے ڈی سی او راولپنڈ ی نے جو میٹنگ کی اس میں طے پا یا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی جلسہ گاہ تک آ مد و رفت کو سیکورٹی کے پیش نظر ر یلی کی صورت میں اجازت نہیں ہو گی اور اس ضمن میں بے نظیر بھٹو کے سیکورٹی آ فیسر میجر(ر) امتیازکو آ گاہ کر کے سختی کے ساتھ پا بند کیا گیا تھا کہ وہ اس پر عمل در آ مد کو یقینی بنا ئیں گے میجر امتیاز نے اس با ت کی یقین دھا نی کروائی تھی جو کہ خود محترمہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی میں مو جو د تھے اس کے با وجو د ان ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی کر ال چو ک کا واقعہ ہو ا تو میجر امتیاز کو سختی سے کہا گیا کہ محتر مہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے با ہر نہیں نکلنے دینا جلسہ کے اختتام پر بھی سیکورٹی انتظا ما ت مکمل تھے ایس پی سمیت ایلیٹ فورس کمانڈوز کی تین گاڑیاں محتر مہ بے نظیر بھٹو کی گاڑی کے آ گے تھیں واپسی پر محتر مہ سے پہلے تین گاڑیا ں نکل گئیں مگر محتر مہ کی گاڑی کے آ گے کا رکن نعرے لگاتے ہو ئے آ گئے اور ہدایات کے با وجود میجر امتیاز محتر مہ کو گاڑی سے نکلنے پر نہ روک سکے د ھما کہ کے با عث بے نظیر بھٹو زخمی ہو ئیں جبکہ گاڑی میں سورا دیگر افراد محفوظ ر ہے گواہ یسین فاروق کے بیان پر سعود عزیز اور خرم شہز اد کے وکیل ملک محمد رفیق خان اور راجہ غنیم عبیر خان ایڈو کیٹس نے جر ح مکمل کر لی عدا لت نے دیگر دو گو اہان کے بیان اور وکیل صفائی کی جرح مکمل ہو نے پر سما عت دوفروری تک ملتوی کر دی سما عت کے مو قع پر ایف آ ئی اے کے سپیشل پر اسکیوٹر چوہدری اظہر تما م ملز ما ن اور ضما نت پر رہا سا بق صدر پرویز مشرف کے وکیل جاوید صفدر، پو لیس افسران سعود عز یز اور خر م شہز اد بھی عدا لت میں مو جو د تھے

متعلقہ عنوان :