حکومت آزادکشمیر کی طرف سے ریاست میں مقیم افغانیوں کے لیے چار نکاتی فارمولا پیش،پرمٹ آف ریذیڈنس کے حامل افغانیوں کو پندرہ دسمبر 2015تک متعلقہ اضلاع میں رہائش رکھنے کی اجازت ہو گی

جمعہ 30 جنوری 2015 08:33

باغ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)حکومت آزادکشمیر کی طرف سے ریاست میں مقیم افغانیوں کے لیے چار نکاتی فارمولا پیش کر دیا گیا ہے زرائع کے مطابق پرمٹ آف ریذیڈنس کے حامل افغانیوں کو پندرہ دسمبر 2015تک متعلقہ اضلاع میں رہائش رکھنے کی اجازت ہو گی کوئی بھی افغانی پی اوآر کے متعلقہ ضلع کے علاوہ دوسرے ضلع میں ریائش یا کام نہیں کر سکے گا اس دوران وہ افغانستان جانے کے لیے انتظامات کریں گے دستاویزات نہ رکھنے والے باشندوں کو ضابطے کے تحت یو این ایچ سی آر کے حوالے کیا جائے گا جبکہ کسی بھی نئے افغانی کو مکمل دستاویزات کے بغیر ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی پرمٹ کے حامل باشندے15 دسمبر 015تک اپنے کاروبار اور خاندان کی منتقلی کے انتظامات کریں گے یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر باغ نے بلا تخصیص تمام افغانیوں کو تین روز میں باغ چھوڑنے کے نوٹس جاری کیے ہیں جس کے بعد سال ہا سال سے کاروبار سے منسلک افغانیوں نے اونے پونے کاروبار فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغانی طلبہ وطالبات نے الوداعی ملاقاتیں بھی شروع کر رکھی ہیں پرمٹ کے حامل افغانیوں نے کہا ہے کہ وہ چالیس سال سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں اس دوران کسی بھی تھانے میں اُن کے خلاف مقدمہ درج نہیں سول سوسائٹی کے افراد نے کہا ہے کہ افغانیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جائے پچاس سال سے رہنے والے مہمانون کو مہمان کی حیثیت سے ہی رخصت کیا جائے