ایم ایچ 370 کا غائب ہونا حادثہ تھا ،کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا ،ملائیشیا حکومت،8 مارچ 2014 کو بیجنگ جاتے پرواز کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کا کچھ نہیں پتہ چلا،حکام

جمعہ 30 جنوری 2015 08:46

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)ملیشیا کی حکومت نے سرکاری طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ ملائیشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 کا غائب ہو جانا ایک حادثہ تھا اور اس میں سے کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا ہے۔8 مارچ 2014 کو چین کے دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے اس پرواز کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک اس کا کچھ نہیں پتہ چلا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کی تلاش کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے لیکن اس پر سوار 239 مسافروں کو اب مردہ مان لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جنوبی بحرٴ ہند میں وسیع پیمانے پر اس کے تلاش کے آپریشن کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔جمعرات کو کیے جانے والے اعلان کے بعد مسافروں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ملیشیا کے حکام نے کہا کہ لاپتہ طیارے کو ڈھونڈنا ابھی بھی ان کی اولین ترجیح ہے اور انھوں نے ہر قابلِ اعتبار سراغ کا کھوج لگایا ہے۔

اس وقت چار کشتیاں اس جگہ پر سمندر کی تہہ میں خصوصی سونار ٹیکنالوجی کی ساتھ طیارے کا ملبہ ڈھونڈ رہی ہیں جہاں خیال ہے کہ طیارے کی پرواز ختم ہوئی تھی۔سیٹیلائٹ اور ایئرکرافٹ پرفارمنس ڈیٹا کے تجزیے کے بعد خیال ہے کہ ایم ایچ 370 اس وقت آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے مغرب میں کہیں سمندر کی تہہ میں ہے

متعلقہ عنوان :