مشرف پر حملہ کیس کے مجرم اخلاق روسی کی لاش گمشدگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا ،اخلاق روسی کی لاش کہاں گئی ،آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟ ،حساس اداروں میں تشویش آئی جی اسلام آباد پولیس وزارت داخلہ کو ایس ایچ او کی معطلی پر ٹرخانے لگے ،لاش آزادکشمیر قبر سے غائب ہوئی یا پمز سے تاحال سیکورٹی ادارے پتہ لگانے میں ناکام وزارت داخلہ نے لاش کی گمشدگی کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 30 جنوری 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاق روسی کی لاش گمشدگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا ،اخلاق روسی کی لاش کہاں گئی ،آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟ ،حساس اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، آئی جی اسلام آباد پولیس وزارت داخلہ کو ایس ایچ او کی معطلی پر ٹرخانے لگے ،لاش آزادکشمیر قبر سے غائب ہوئی یا پمز ہسپتال سے تاحال سیکورٹی ادارے پتہ لگانے میں ناکام، وزارت داخلہ نے لاش کی گمشدگی کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

پمز ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اخلاق روسی کی لاش آزادکشمیر سے پمز منتقل کرتے ہوئے کسی کونہیں دکھائی گئی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق لاش پھانسی والی نہیں تھی انجکشن لگا کر بو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

حسا س اداروں نے اخلاق روسی کی لاش کا پتہ لگانے کے لیے آزادکشمیر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ۔ خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق اخلاق روسی کی والدہ کا تعلق روس سے جبکہ والد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے ۔

اخلاق روسی کی لاش اس کے بیٹے نے وصول کی تھی جیسے آزادکشمیر لے جایا گیا ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے اخلاق روسی کی لاش گمشدگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا ہے ۔اخلاق روسی کی لاش کہاں گئی ،آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی اس بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکاہے ۔حساس اداروں میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان وزارت داخلہ کو ایس ایچ او مارگلہ غلام باقر کی معطلی پر ٹرخارہے ہیں ۔آ ن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ اخلاق روسی کی لاش آزادکشمیر قبر سے غائب ہوئی ہے جبکہ چند اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال سے تاحال سیکورٹی ادارے پتہ لگانے میں ناکام رہے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے لاش کی گمشدگی کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

پمز ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اخلاق روسی کی لاش آزادکشمیر سے پمز منتقل کرتے ہوئے کسی کونہیں دکھائی گئی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق لاش پھانسی والی نہیں تھی انجکشن لگا کر بو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔حسا س اداروں نے اخلاق روسی کی لاش کا پتہ لگانے کے لیے آزادکشمیر انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ اخلاق روسی کی لاش 23دسمبر کو پمز ہسپتال س لائی گئی تھی جس کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعے غائب کیے جانے کی اطلاعات تھیں ۔