وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کو ٹیلیفون، ایم کیو ایم کے رکن کے قتل اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ، کراچی میں امن وامان کی خراب صورت حال پر آج گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب کرلیا، ایم کیو ایم کے رکن کے قتل میں جو بھی ملوث ہوگا اس کی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی،نواز شریف

جمعہ 30 جنوری 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی خراب صورت حال پر آج جمعہ کو گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب کر لیا ۔جمعرات کے روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری کو فون کیا اور ایم کیو ایم کے رکن کے قتل اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے سینیٹر بابر غوری کو یقین دہانی کرائی کہ میں خود کراچی آرہا ہوں اور آج گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن کے لواحقین سے ملاقات کر وں گا،وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر بابر غوری کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے رکن کے قتل میں جو بھی ملوث ہوگا اس کی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج (جمعہ) کراچی پہنچیں گے ۔وزیراعظم نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور ٹارگٹڈ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے گورنر ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔