وزارت خزانہ نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے سے روک دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء ) وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے سے روک دیا ہے۔ عوام کو بیس ارب روپے کے ملنے والے ریلیف کا امکان ختم ہوگیا ہے اور نیپرا نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیپرا کو بجلی 3 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے روک دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے دباؤ کے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران نے گزشتہ روز نیپرا پر شدید دباؤ ڈالا ، سی پی پی اے نے دسمبر کے لیے 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی ، نیپرا کی منظوری کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے 20 ارب روپے عوام کو منتقل ہونا تھے ، وزارت خزانہ نیپرا سے 1 روپیہ 50 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کروانا چاہتی ہے ، صارفین پر سرچارج کا نفاذ نیپرا ایکٹ کے خلاف ہے ، نیپرا کی جانب سے صارفین پر سرچارج عائد کرنے کی مخالفت کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :