ڈومیسٹک لیگ ”بگ بیش“کا ٹائٹل پرتھ اسکارچرز نے جیت لیا، آخری اوور میں بریٹ لی کی 2 وکٹوں نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا لیکن سڈنی سکسرز کو نہ جیتا سکے، ہینریکس نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی یاسر عرفات نے ایک وکٹ حاصل کی

جمعرات 29 جنوری 2015 08:22

کنیبرا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء )آسٹریلیا کی ڈومیسٹک لیگ " بگ بیش" کا ٹائٹل پرتھ اسکارچرز نے جیت لیا۔بگ بیش" کے فائنل میں پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو سینتالیس رنز جوڑے ہینریکس نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی یاسر عرفات نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پرتھ اسکارچرز کو ستر رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا آخری اوور بریٹ لی نے کیا جس میں پرتھ اسکارچرز کو جیت کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔ پہلی تین گیندوں پر اسکور برابر ہو جانے کے بعد مسلسل دو وکٹیں گر گئیں جس سے میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔ آخری گیند پر یاسر عرفات نے بمشکل سنگل کر کے فتح دلائی۔