سپریم کورٹ کی توہین؟ وزیراعظم نے جوائنٹ وینچر کی دوبارہ اجازت سی ڈی اے کو دینے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی کرکے جوائنٹ وینچر کو دوبارہ قانونی قرار دینے کیلئے وفاقی کابینہ ایک سمری منظور کرنے والی ہے یہ سمری سی ڈی اے نے کابینہ ڈویژن میں پیش کی ہے جس کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے ایک میڈیا رپورٹ پر از خود ایکشن لے کر جوائنٹ وینچر کو غیر آئینی قرار دیا ہوا ہے۔

یہ فیصلہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ملٹی پروفیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی اور سی ڈی اے کے مابین 180 ارب کے مبینہ کرپشن پر از خود نوٹس لے کر اس جوائنٹ وینچر کو غیر آئینی قرا ردیا تھا یہ فیصلہ پی ایل ڈی میں بھی شامل ہوچکا ہے۔ نواز شریف نے دوبارہ جوائنٹ وینچر کو قانونی قرار دیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔