ترکمانستان ، صرف سفید کاریں درآمد کی جائیں،کسٹم حکام

جمعرات 29 جنوری 2015 08:52

اشق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء ) ترکمانستان میں کسٹم حکام نے ملک میں سیاہ کاروں کی درآمد سے انکار کر دیا ہے۔ میڈٰیا رپورٹ کیمطابق اس فیصلے کے پیچھے کارفرما عوامل کی بارے میں کسٹم حکام نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے مگر انھوں نے درآمد کنندگان کو سیاہ کاروں کی بجائے سفید کاریں درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے، جسے خوش قسمتی کا رنگ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر قربان قلی بردی محمدوف نے حال ہی میں سفید لیموزین کاروں کا ایک قافلہ استعمال کرنا شروع کیا ہے اور تقریباً 160 اعلیٰ اہلکاروں نے اس کی فوری پیروی کی جن میں ملک کے بڑے میڈیا ہاوٴسز کے مالکان اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :