لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی گاڑی پر میزائل حملہ،15 اسرائیلی فوجی ہلاک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا، 2 ائیر پورٹس پر آپریشن بھی معطل

جمعرات 29 جنوری 2015 08:43

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء)لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی کی گاڑی پر میزائل حملہ میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ۔ اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو میزائل حملہ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

حملے کے اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور 2 ائیر پورٹس پر آپریشن بھی معطل کر دیا ہے ۔اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریب ملحقہ اسرائیلی شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :