ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں نجکاری پروگرام کی بہتری کیلئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،سمجھوتے پر دستخط ، اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر اور پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی نیسمجھوتے دستخط کئے، پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، ڈاکٹر لیپاچ

بدھ 28 جنوری 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں نجکاری پروگرام کی بہتری کیلئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،اس ضمن میں منگل کو یہاں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے جس پر اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ورنرای لیپاچ اور پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی نے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈاکٹر لیپاچ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دی جائے گی تاکہ وہ سرکاری اداروں کو بہتر مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مالیاتی واچ ڈاگ کا تخمینہ لگا سکے اور ان کی تنظیم نو کی جاسکے،اس سے کارپوریٹ گورننس بھی بہتر ہوگی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت میں سرکاری اداروں کا حصہ 10فیصد ہے اور ان کا انتظام ناقص ہونے سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں اور اس کا بوجھ ٹیکس دہندگان کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی جو عوام اور صارفین کے مفاد میں ہوگا،اس سے ان کا مالیاتی کنٹرول بھی بہتر ہوگا اور سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے آ ن لائن مانیٹرنگ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا۔اس پروگرام کے ذریعے نجکاری کمیشن کی حکمت عملی بنانے اور مانیٹرنگ میں بھی مدد ہوگی۔ڈاکٹر لیپاچ نے کہا کہ ان اداروں کا انتظام اور نظم ونسق بہتر ہونے سے مالیاتی اور اقتصادی لاگت میں کمی ہوگی

متعلقہ عنوان :