موجودہ حکومت مکمل طور پر فیل ہو چکی ، اس وقت ملک بچانا ہے۔ پرویز مشرف، بیڈ گور ئنس کی تمام حدیں ختم ہو چکی ، اب اگر یہی حالت جاری رہی تو بیرونی دنیا میں ہمیں ایک فیلئر اسٹیٹ سمجھا جانے لگے گا، ۔ گورنمنٹ کو اتنا علم نہیں کہ اسکے تیل کے ذخائر کتنے دنوں کیلئے رہ گئے ہیں وہ ملک کا دفاع یا خارجہ پالیسی کیا کرے گی ،پارٹی کارکنوں سے خطاب

بدھ 28 جنوری 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر معاملے میں فیل ہو چکی ہے۔اور بیڈ گور ئنس کی تمام حدیں ختم ہو چکی ہیں اور اب اگر یہی حالت جاری رہی تو بیرونی دنیا میں ہمیں ایک فیلئر اسٹیٹ سمجھا جانے لگے گا، جیسے 1992 میں نوازشریف کے دور میں تھا ۔ گورنمنٹ کو اتنا علم نہیں کہ اسکے تیل کے ذخائر کتنے دنوں کیلئے رہ گئے ہیں وہ ملک کا دفاع یا خارجہ پالیسی کیا کرے گی جس ملک کا وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی صورتحال معلوم کرے گا ،وہاں پر پھر وزیروں ، مشیروں کی فوج بھرتی کرنے کا کیا فائدہ؟ جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق صدر پرویز مشرف نے کینیڈا میں اپنے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو کہا جا رہا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں جبکہ پاکستان ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے اور پاکستانی قوم میں ہر طرح کی صلاحیت موجود ہے صرف اسکو گڈ گورئنس اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جسکا ثبوت ہمارے آٹھ سالہ دور حکومت میں تھا ۔

(جاری ہے)

ہم نے اقتدار سنبھالا تو فارن ڈالر400 ملین تھے جبکہ ہم نے انہیں 18.5 ملین ڈالر تک پہنچایا، IMF کو خیر باد کہا، بیرونی قرضے کم کئے ،اپنے دور حکومت میں بے شمار میگا پروجیکٹ مکمل کئے ، ترقی کا دور دورہ تھا ، روزگار عام تھا، IT میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ، بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا، ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط تر کیا، پاکستانی عوام کو حقیقی جمہوریت کاتحفہ دیا، بلدیاتی انتخابات کروائے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے ۔

اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور دیگر پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک چکا ہے آئے روز دنیا کے سامنے پاکستان حکومت کا تماشہ لگا ہوتا ہے، کبھی پٹرول کا بحران، کبھی بجلی بند، کبھی گیس بند اور عنقریب اب حکومت کوئی نیا بحران پیدا کر دے گی۔ حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا کر اپنا وقت پورا کر رہی ہے ۔ ہمارے قائد پرویز مشرف کو سعودی عرب شاہ عبداللہ کی تعزیت کیلئے جانے کی اجازت میں تاخیر حکومتی حربے قابل مزمت ہیں۔

متعلقہ عنوان :