یکم فروری سے پیٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8روپے 50 پیسے فی لیٹرکم ہونے کا امکان

بدھ 28 جنوری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)ملک بھر میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8 سے 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 50 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے، ایچ او بی سی کی فی لٹر قیمت 14 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل12 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ عالمی سطح پر جون سے اب تک خام تیل کی قیمت 50 فیصد تک گر چکی ہے جس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے لئے حکومت گزشتہ 4 ماہ میں پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 23 روپے تک سستا کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :