شاہد آفریدی نے انگلش کاؤنٹی نارتھنٹس سے معاہدہ کر لیا،معاہدے کے تحت آفریدی 15 مئی کو ٹورنامنٹ میں کلب کو جوائن کریں گے اور چھ میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں

منگل 27 جنوری 2015 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے انگلش کاؤنٹی کلب نارتھنٹس سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت آفریدی 15 مئی کو ٹورنامنٹ میں کلب کو جوائن کریں گے اور چھ میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ 34 سالہ آل راؤنڈر کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، آفریدی اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل ہیں اور انہیں ایک روزہ میچوں میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، آفریدی کو پاکستان کی طرف سے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :