سپین ،نیٹوکے تربیتی مرکزمیں جنگی طیارہ گرکرتباہ ،10ہلاک،15زخمی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تلاش کیجئے

سپین ،نیٹوکے تربیتی مرکزمیں جنگی طیارہ گرکرتباہ ،10ہلاک،15زخمی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)سپین نیٹوکے تربیتی مرکزپرجنگی طیارہ گرکرتباہ ہونے سے10 افرادہلاک اور15زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین کے وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ نیٹواتحادمیں شامل ملک یونان کاF16طیارہ سپین میں جاری نیٹوکے تربیتی مشق میں شامل تھاکہ اس دوران طیارے کوبارسلوناائیرپورٹ کے قریب نیٹوکے مرکزپرسفرکے دوران حادثہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں دوپائلٹ سمیت کم ازکم دس افرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اورخدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے ۔حادثے کے بعدپوراعلاقے میں دھویں کے بادل چھائے جبکہ خوف وہراس پھیل گیا۔

27-01-2015 :تاریخ اشاعت