بجلی بحران کی ذمہ داری قبول کر تاہوں ، مستعفی بھی ہوناپڑاتودیرنہیں کر ونگا ،خواجہ آصف،فیصلہ قیادت پرچھوڑ تا ہوں ،بجلی کابریک ڈاوٴن دہشتگردی کے باعث ہوا،دہشتگردی کے خلاف جنگ ہرمحاذپرلڑرہے ہیں،افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترہورہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 27 جنوری 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے بجلی بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں مستعفی بھی ہوناپڑاتودیرنہیں کریں گے ،وہ فیصلہ قیادت پرچھوڑتے ہیں ،بجلی کابریک ڈاوٴن دہشتگردی کے باعث ہوا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں فرنس آئل کاکوئی بحران نہیں ،پٹرول اب سی این جی کے مقابلے میں سستاہوگیا،اوراس کی مانگ میں بہت اضافہ ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے باعث لوگ سٹاک کرلیتے تھے لیکن اب کام الٹاہوگیاہے اورقیمتیں گرتی ہوئی دیکھ کرلوگ پٹرول سٹاک نہیں رکھتے ،اس لئے بحران پیداہواہے ،فرنس آئل پی ایس اواکیلے نہیں دیتاہم پرائیویٹ کمپنیوں سے پی ایس اوکے ذریعے بھی منگواتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ بجلی کابریک ڈاوٴن دہشتگردی کے باعث ہوا،بحران کی ذمہ داری قبول کرتاہوں اوراگراس کے لئے مجھے استعفیٰ دیناپڑے توتیارہوں اوردیرنہیں کروں گااوراس کافیصلہ قیادت پرچھوڑتاہوں ،ٹرانسمیشن لائنزکوتباہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ ملٹری کورٹس میں چلناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری 18ہزارکلومیٹرلمبی ٹرانسمیشن لائنزہیں ،اس میں ریگستان ،صحرا،جنگل بھی ہیں اورہرکلومیٹرکی حفاظت نہیں کی جاسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ ٹانک میں 80فیصدبلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی اورجوبل ادانہیں کرتاوہاں ہم نے اجازت دے رکھی ہے کہ بجلی نہ دی جائے۔انہوں نے کہاکہ جوبجلی کابل اداکریگاوہ ہمارے لئے محترم ہے ،اس کی گالیاں کھانے کوتیارہیں ،لیکن جوبجلی کابل ادانہیں کریگااسے بجلی نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیانئی شرائط پرنیامعاہدہ کیاجائیگاجس میں موجودہ حالات کوبھی مدنظررکھاجائیگااورجب تک معاہدہ نہیں ہوتاسٹیٹس کوبرقراررہے گااورکوشش کریں گے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہرمحاذپرلڑرہے ہیں ،افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے محکمے میں نقصانات ہیں اوروزارت پانی وبجلی کی حدتک میں ذمہ داری قبول کرنے کوتیارہوں ،لیکن اس بات کومدنظررکھناچاہئے کہ ہمیں بلوں کی ادائیگی نہ ہونے ا ورچوری کے باعث نقصان ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کوپیسکواوربجلی کاسسٹم دینے کوتیارہیں وہ ہم سے بات کرلیں