چین کے صدر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے ، پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے ، چین کی مدد سے جاری منصوبوں کاافتتاح کریں گے،چینی وزیر خارجہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاریخ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

منگل 27 جنوری 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)چین کے صدر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔چین کے صدر پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ آئندہ ماہ فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاریخ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ چین کے صدر مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔