امریکہ ،بھارت کے تعلقات کوپاکستان سے نہیں جوڑناچاہئے ،بھارتی ہائی کمشنر،ہماراخطہ توانائی کی کمی کاشکارہے ،امریکہ سے جوہری توانائی کے حصول کوکوئی اوررنگ نہ دیاجائے ، بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب

منگل 27 جنوری 2015 08:53

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے کہاہے کہ امریکہ اوربھارت کے تعلقات کوپاکستان سے نہیں جوڑناچاہئے ،ہماراخطہ توانائی کی کمی کاشکارہے ،امریکہ سے جوہری توانائی کے حصول کوکوئی اوررنگ نہ دیاجائے ۔پیرکے روزبھارتی ہائی کمشنرنے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پردیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت تعلقات اورمذاکرات کی بحالی کیلئے ماحول سازگارہوناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ جماعت الدعوہ پرپابندی عائدکرچکاہے ،اس کے باوجودجماعت الدعوة کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اوربھارت کے تعلقات کوپاکستان سے نہیں جوڑناچاہئے ،امریکہ سے حاصل ہونے والے ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے ،پاکستان میں ایسے کئی سنگین معاملات ہیں جن پربھارت کوتحفظات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت بات چیت اورتعلقات پوائنٹ سکورنگ کاایشونہیں ،بھارتی ہائی کمشنرنے کہاکہ ہماراخطہ توانائی کی کمی کاشکارہے امریکہ سے جوہری توانائی کے حصول کوکوئی اوررنگ نہ دیاجائے

متعلقہ عنوان :