افغانستان پاکستان کے بارڈر کو تسلیم نہیں کرتا، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ،جب بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے خاردار تار، دیوار کی تعمیر اوربائیو میٹرک سسٹم لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں افغانستان کی حکومت کی طر ف سے ناراضگی سامنے آجاتی ہے یورپی منڈیوں میں منشیات کی غیر قانونی مانگ سے زیادہ افغانستان میں منشیات اس سال کاشت کی گئی ہے جس کی تر سیل کیلئے پاکستان متوقع روٹ کے طور پر استعما ل ہوگا ہم سب نے ملکر اس روٹ کو استعمال ہونے سے روکنا ہے گڈ گورنس کو یقینی بنانے کیلئے سب اداروں کو ہاتھوں میں ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر آپس کے اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا،کمانڈر سدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب

منگل 27 جنوری 2015 08:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے بارڈر کو تسلیم نہیں کرتا جب بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے خاردار تار، دیوار کی تعمیر اوربائیو میٹرک سسٹم لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں دوسری جانب افغانستان کی حکومت کی طر ف سے ناراضگی سامنے آجاتی ہے یورپی منڈیوں میں منشیات کی غیر قانونی مانگ سے زیادہ افغانستان میں منشیات اس سال کاشت کی گئی ہے جس کی تر سیل کیلئے پاکستان متوقع روٹ کے طور پر استعما ل ہوگا ہم سب نے ملکر اس روٹ کو استعمال ہونے سے روکنا ہے گڈ گورنس کو یقینی بنانے کیلئے سب اداروں کو ہاتھوں میں ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر آپس کے اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر کسٹم کی جانب سے پکڑی جانیوالی منشیات اور غیر ممنوعہ چیزوں کو تلف کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹرظہور اخترراجہ ، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر عامر نواز حامد ، انسپکٹر جنر ل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد ، سیکر ٹر ی داخلہ کیپٹن ( ر) اکبر حسین درانی ،کمشنر کوئٹہ ڈویثرن کمبر دشتی ، ڈائریکٹر جنرل نائب سید خالد اقبال ،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اقبال بھوانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ وزیر،اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پریوینٹو حامد قمبرانی ، کمانڈنٹ غزہ بند اسکاؤٹ کرنل سجاد، ایڈیشنل آئی جی پولیس احسن محبوب سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت کسٹم کے آفیسران دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کسٹم کے آفیسران نے عملے کے ساتھ ملکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ سے زائد حاصل کرکے قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا ہے جسکا کریڈٹ نا صرف افسران بلکہ ادارے کے تمام ملازمین کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملنے والے بارڈر مختلف مقامات سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارے درمیان انٹرنیشنل بارڈر کو اس طریقے سے تسلیم نہیں کرتا ہم ڈیورنڈ لائن کو محفوظ بنانے کیلئے خاردار تار یا دیوار بنانے کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب سے مزاحمت کی جاتی ہے کیونکہ بلوچستان میں 12سو کلو میٹر کا بارڈر محفوظ بنانے کی جب بھی کوشش کی گئی تو اس میں ہمسایہ ملک سے مزاحمت کی گئی کیونکہ ڈیورنڈ لائن پر آباد گاؤں اور رہائش پزیر لوگوں کی دونوں جانب رشتہ داریاں ہیں اور وہ دونوں اطراف آتے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ افغانستان کے ملنے والے بارڈر پر ایک ہی مستقل آنے جانے کا راستہ چمن بارڈر پر واقع ہے جبکہ 3سو سے زائد غیر محفوظ راستے ہیں جہاں سے لوگ بلا روک ٹوک آتے جاتے ہیں اور اس سرحدی علاقے میں ڈیڑ ھ سو کلو میٹر سے زائدرفتار سے گاڑی چلائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جس گھر کی چار دیواری نہ ہو وہاں پر بسنے والوں کو اپنی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے پڑتے ہیں ایران سے ملنے والا بارڈر بھی غیر محفوظ ہے جہاں سے ایرانی ڈیزل سمیت دیگر سامان کی ترسیل ہوتی رہتی ہے اور اس بارڈر پر بھی مشترکہ دونوں جانب گاؤں اور لوگ آباد ہیں اور ان کی آپس میں رشتہ داریاں ہونے کی وجہ سے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نقل وحمل سمیت سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے فرنٹےئر کور ، اے این ایف ، کسٹم، پولیس اور لیویز پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اے اور بی ایریاکی وجہ سے بھی بارڈر غیر محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فورسز اکیلے کام کر کے حالات کو بہتر نہیں بنا سکتی ہم سب کو ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آپس میں مقابلے کے رجحان کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنا ہوگا اور تمام سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو ملکر یکسوئی سے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک اورقوم کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں تمام ادارے اپنے سربراہوں کی صلاحتیوں اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر نتائج فراہم کر رہے ہیں ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے تاکہ مسائل سے چھٹکارہ مل سکے اور ادارے اچھے طریقے سے کام کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور دیگر ادارے امن کے قیام سمیت سمگلنگ کی روک تھام اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں تاہم گورنس کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے کیونکہ بلوچستان سے پاکستان کی ترقی اور بہتر مستقبل وابستہ ہے اس لیے اس میں مستقل طور پر کام کرنا ہوگا کسٹم کے عملے نے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ کر ہزاروں خاندانوں کو تباہ ہونے سے بچایا ہے اسی طرح دیگر ادارے بھی کام کریں انہون نے کہا کہ افغانستان میں اس سال پچھلے سال کی نسبت یورپ کی منڈیوں کی غیر قانونی ڈیمانڈ سے زیادہ منشیات کاشت کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایران سے عالمی ڈرگ روٹ بن چکا ہے اس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کی بہتر کاوشوں کی بدولت عالمی طور پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے انہی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بھی قرار دیا جاتارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاشت ہونے والی وسیع پیمانے پر پوست کی فصل کو تلف کرنے کے اقدامات کو عالمی سطح پر اچھی نظر سے دیکھا گیا ہے تاہم چمن اور ساؤتھ بلوچستان کے علاقوں پر توجہ دے کر منشیات کی سمگلنگ کو روکا جاسکتا ہے اس موقع پر ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کو ئٹہ کہ کلکٹر ظہورا ختر راجہ نے کہا کہ کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر جلائی جانیوالی منشیات اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء کی لاگت اور تعداد کسٹم کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ نے فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کے ٹارگٹ سے 20فیصد زیادہ کا ریوینیو قومی خزانے میں جمع کروایا جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کسٹم کوئٹہ کے منشیات کے خاتمے کی کوششوں میں اسے فرنٹےئر کور ، پاک فوج اور اے این ایف کا مکمل تعاون حاصل ہے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کلکٹر کسٹم ظہور اختر راجہ نے منشیات کو آگ لگا کر نذر آتش کیا ۔