سعید اجمل کا چنئی میں باوٴلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہوگیا ،ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا، رپورٹ7سے 17دن میں آنے کا امکان ، ہر ڈلیوری پر 24 بولز کروائی ہیں، آف سپنر پرامید،ٹیسٹ کلیئر ہونیکی صورت میں اسپنر پر کرکٹ کے بند دروازے دوبارہ کھل جائیں گے، ستمبر 2016 سے پہلے ان کے ایکشن پر پھر سے انگلیاں اٹھیں توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا

پیر 26 جنوری 2015 16:36

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء )انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو سے زائد وکٹیں لینے والے سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے تک آنے کا امکان ہے، سعید اجمل نے ہر ڈلیوری پر 24 بولز کروائی ہیں۔ دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل سخت محنت کے بعد اپنی تمام ورائٹیز کے کلیئر ہو جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ۔مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے دور پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا۔

اجمل کے ٹیسٹ کی رپورٹ سات سے چودہ دن میں آنے کی امید ہے اور ٹیسٹ کلیئر ہونیکی صورت میں اسپنر پر کرکٹ کے بند دروازے دوبارہ کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن اگر ستمبر 2016 سے پہلے ان کے ایکشن پر پھر سے انگلیاں اٹھیں توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹیسٹ کرکٹ میں 178، ون ڈے انٹرنیشنل میں 183 اورٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرنے والے سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن پر گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے گال ٹیسٹ کے اختتام پر امپائرز کی جانب سے شک کا اظہار کیا گیا۔

امپائرز کی جانب سے شکوک کے اظہار کے بعد انہوں نے آسٹریلین شہر برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ کرایا جو کلیئر نہ ہوا اور آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کر دی۔رپورٹ کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں میں مسائل موجود تھے اور ان کا بازو ہر گیند پر 40-45 ڈگری تک خم کھا رہا تھا جبکہ آئی سی سی کی جانب سے 15 ڈگری تک بازو کو خم دینے کی سہولت موجود ہے۔یاد رہے کہ 36 سالہ سعید اجمل دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں جہاں اس سیقبل 2009 میں بھی ان کے باوٴلنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تھا تاہم بعد میں وہ کلیئر ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :