آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر،عالمی درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر فائض سیپی نے فیڈرر کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور میچ میں 6-4، 7-6، 4-6 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی،راجر اپنی شکست سے سخت مایوس2001 کے بعد آسٹریلین اوپن کی سب سے بدترین کارکردگی ہے

پیر 26 جنوری 2015 16:57

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء ) اٹلی کے ایندریاس سیپی نے آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئس اسٹار راجر فیڈر کو تیسرے راوٴنڈ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔عالمی درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر فائض سیپی نے فیڈرر کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور میچ میں 6-4، 7-6، 4-6 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔یہ فیڈرر سے 11 مقابلوں میں سیپی کی پہلی فتح ہے جہاں اس سے قبل دس مقابلوں میں انہیں مستقل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

روڈ لیور ارینا میں تین گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے مقابلے میں سیپی نے 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے فیڈرر کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 پٹ اپنے نام یں جبکہ فیڈرر نے کْل 55 غلطیاں کیں۔یہ 2001 کے بعد فیڈرر کی آسٹریلیناوپن کی سب سے بدترین کارکردگی ہے جبکہ وہ 2013 کے گرینڈ سلیم میں بھی دوسرے ہی راوٴنڈ میں باہر ہو گئے تھے۔33سالہ فیڈرر چار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم وہ ومبلڈن 2012 کے بعد سے کوئی بھی گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکے۔فیڈرر کو شکست دینے والے اطالوی کھلاڑی کا اب چوتھے راوٴنڈ میں آسٹریلین نک کرگیوس یا تیونس کے ملک جزیری سے مقابلہ ہو گا۔