آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق مینزڈبلزپری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ،مینزڈبلزکے دوسرے راؤنڈر میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے سربین پارٹنر نیناد زیمونچ نے اسپین کے پابلوبستا اورگلرموگارسیا کے پئیرکواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی،ویمنزسنگلز میں بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا نے ایتھ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کواپ سیٹ شکست دے دی

پیر 26 جنوری 2015 16:56

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینزڈبلزپری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

بیلا روس کی وکٹوریا ازارینکا نے کیرولین ووزنیاکی کوشکست سے دوچارکردیا،میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینزڈبلزکے دوسرے راؤنڈر میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے سربین پارٹنر نیناد زیمونچ نے اسپین کے پابلوبستا اورگلرموگارسیا کے پئیرکواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ایتھ سیڈ پاک سربین جوڑی کی فتح کا اسکور7-6 اور6-4رہا،ویمنزسنگلزکے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا نے ایتھ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کواپ سیٹ شکست دیدی، ازارینکا نے چھ چاراورچھ دوکے اسکورکے ساتھ فتح سمیٹتے ہوئے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کوویٹوا نے جرمنی کی مونا بارتھل کوچھ دواورچھ چارسے زیرکرتے ہوئے تیسرے راؤنڈمیں جگہ پکی کرلی۔

متعلقہ عنوان :