سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت میں ججز سے بیانات حلفی حاصل کرکے ماتحت عدالت میں جمع کروانے کا فیصلہ

پیر 26 جنوری 2015 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کو مزید مضبوط اور قانونی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مئی 2013ء میں ریٹرننگ افسران کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے عدلیہ کے ججز سے بیانات حلفی حاصل کرکے ماتحت عدالت میں جمع کروائیں گے جس میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی معصومیت کی گواہی دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو سابقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات حلفی ملنے سے مقدمہ کو کافی تقویت ملے گی اور عمران خان کیلئے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :