اسپین کا وہ علاقہ جہاں ایک ہزار سال سے خواتین اور مادہ جانوروں کا داخلہ بند ،ماوٴنٹ ایتھوس“ نامی پہاڑ 800 عیسوی سے آرتھوڈوکس مسیحیوں کے لئے ایک معتبرعلاقہ سمجھا جاتا ہے

پیر 26 جنوری 2015 07:23

میڈریڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء ) اسپین کے قریب ایک ایسی ریاست ہے جہاں گزشتہ ایک ہزار سال سے خواتین اور ہر قسم کے مادہ جانوروں کے داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما اسپین میں ”ماوٴنٹ ایتھوس“ نامی پہاڑی ریاست 800 عیسوی سے آرتھوڈوکس مسیحیوں کے لئے ایک معتبر علاقہ سمجھا جاتا ہے، یہ ریاست ویٹی کن کی طرح اپنے معاملات نبھانے میں خودمختار ہے، ”ماوٴنٹ ایتھوس“ میں دنیا بھر سے آرتھوڈوکس مسیحی راہبانہ زندگی گزارنے آتے ہیں، اس لئے یہاں ایسی صدیوں سے کئی ایسی روایات اور پابندیاں رائج ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک یا خطے میں نہیں۔

”ماوٴنٹ ایتھوس“ میں کسی بھی شخص کے بلااجازت گھومنے پھرنے پر پابندی ہے، اس کے علاوہ اس علاقے میں ایک ہزار سال سے خواتین اور مادہ جانوروں کے داخل ہونے پر پابندی ہے تاہم حشرات اور پرندے اس پابندی سے مبرا ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں صدیوں سے کوئی عورت یا مادہ جانور داخل نہیں ہوسکا۔