امریکی صدر کا دورہ بھارت ، مودی نے اہلیہ کو نظرانداز کر دیا ،دل ہی دل میں بدعائیں، بے وفا شوہر نے دعوت بھی نہ دی، استقبالیہ تقریب ٹی وی پر ہی دیکھی

پیر 26 جنوری 2015 07:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء ) امریکی صدر کا دورہ بھارت ، مودی کی اہلیہ نے استقبالیہ تقریب گھر پر ہی دیکھی ،دل ہی دل میں بدعائیں، بے وفا شوہر نے دعوت بھی نہ دی، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی اہلیہ کو امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا،گم نام خاتون اول نے شوہر کی بے وفا ئی کے باعث حسرت بھری نظروں سے صدر ابامہ اور ان کی اہلیہ کی استقبالیہ تقریب کو ٹی وی پر دیکھی ۔

جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر براک اوباما ان کی اہلیہ مشیل اوباما کا استقبال کر رہے تھے، تب جشودا بین اپنی صبح کی پوجا میں مشغول تھیں۔جشودا بین سرخ و سنہری ساڑھی پہن کر خوب طرح تیار ہوئی تھیں، لیکن اوباما کے استقبال میں جانے کے لیے نہیں بلکہ شمالی گجرات کے اپنے گاوٴں برہمواڑی سے 120 کلومیٹر دور ایک شادی میں جانے کے لیے تیاری کی ،ان کے بھتیجے نے ٹی وی آن کیا تو اوبامہ کے استقبال کی براہ راست نشریات جاری تھی۔

(جاری ہے)

کچھ دیر انھوں نے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی لیکن پھر اپنے شوہر کو غور سے دیکھنے لگیں۔مشیل اور براک اوباما کے ساتھ مودی کو دیکھ کر انھوں نے کہا، ’مجھے پتہ ہے کہ جب اوباما کا استقبال ہو رہا تھا تب مجھے بھی دہلی میں ہونا چاہیے تھا لیکن مودی ایسا نہیں چاہتے، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ عنوان :